پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو کامیاب قرار دینے کیلئے فارمولہ تیار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں امتحانات منسوخ ہونے سے پیدا شدہ صورتحال پر نئی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں،تجویز کے مطابق نویں جماعت کے تمام طلبہ کو بلا تخصیص دسویں جماعت میں پروموٹ کیا جائے گا اور دسویں جماعت میں حاصل شدہ نمبرز کے مساوی نویں کے نمبر دیئے جائیں گے۔تجویز کے مطابق پریکٹیکل کے مجموعی نمبرز میں سے نصف نمبرز تمام طلبہ کو دیئے جائیں گے،پریکٹیکل کے باقی نصف نمبرزتھیوری کے حاصل کردہ نمبرزکے تناسب سے دیئے جائیں گے،دسویں جماعت کے حالیہ تھیوری پیپرز کی مارکنگ کرکے رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا۔بورڈز کی تجویز ہے کہ پریکٹیکل نہیں لئے جائیں گے اگر دسویں کے پیپرز کی مارکنگ نہ ہوسکی تو نویں کے مساوی نمبرز دے دیئے جائیں گے اسی طرح گیارہویں جماعت کے تمام طلبہ کو بارہویں جماعت میں پروموٹ کردیا جائے گا جبکہ بارویں جماعت کے موجودہ طلبہ کے نمبرز گیارہویں کے نمبرز کے مساوی دیئے جائیں گے،طلبہ کو اپنے نمبرز بڑھانے کیلئے دوبارہ امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا
وزیراعلی پنجاب کے بھائی اور پھوپھا کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات وزیراعلی پنجاب عُثمان بزدار کے سگے بھائی کی کل مُلتان میں وہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں اُنھوں نے اپنے سگے پھوپھا پر سنگین کرپشن کے الزمات لگاۓ ہیں جن کو عثمان بذدار نے ڈی پی او ساہیوال لگایا تھا.وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی سردار ایوب بزدار نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پھوپھا امیر تیمور بزدار جو اس وقت ڈی پی او ساہیوال تعینات ہیں جو کہ اپنی کرپشن کی وجہ سے ہمارے خاندان کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں، ہمارے پھوپھا نے پولیس کے ذریعے خانیوال میں موجود ہماری زمینوں پر قبضہ کیا ہے، اس شخص کی وجہ سے میرا باپ آئے روز عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہے، اب جب میرا بھائی سردار عثمان وزیراعلیٰ پنجاب بنا ہے تو اس نے پینترا بدل لیا ہے۔ ایوب بزدار نے کہا کہ امیر تیمور یہ تاثر دے رہا ہے کہ آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کی پوسٹنگ اور تبادلے میرے مشورے سے ہوتے ہیں، بھائی کو کئی مرتبہ آگاہ کیا مگر وہ کہتے ہیں صبر کرو شاید ہمارا پھوپھا سدھر جائے۔ ایوب بزدار نے کہا کہ امیر تیمور نے ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور دیگر شہ...

Comments
Post a Comment